بدلے بدلے سے میرے سرکار نظر آتے ہیں
اپنی رسوائیوں کے اب آثار نظر آتے ہیں
ہرجھکی سی نگاہ کا مطلب اثبات نہیں ہوتا
اورکسی بات پہ وہ محفلِ شرمسارنظرآتےہیں
پرچم ہے جن کے ہاتھ ہم کو مٹا دینے کا
اس بھیڑ میں کچھ اپنے 'اہلِ یا ر' نظر آتے ہیں
کیوں ہر شام جکڑ لیتی ہے اپنی زنجیروں میں
ہم قدرت کوتیری یاد کے گناہ گار نظر آتے ہیں
کھڑکیوں سی کھلی آنکھیں دل کسی درکی طرح
ان کو راستےمحبّت کےمگر دشوار نظر آتے ہیں
سجدے کے نشان سے بدلتی نہیں تقدیریں کبھی
دل صاف ہوں تو آئینے کے آر پار نظر آتے ہیں
جن ملاّحوں نے سنبھال رکھا تجھے موجوں سے
وہی میرے ڈوب جانے کے ذمہّ دار نظر آتے ہیں
بانٹ دینا حوصلہ گر تجھ میں باقی رہے''شاہ جی''
نظر اٹھاّو کہ لوگ کتنے لاچار نظر آتے ہیں