Quantcast
Channel: GupShup Forums - Intikhaab
Viewing all articles
Browse latest Browse all 6004

تھوڑا آسمان مانگ بیٹھے ہیں

$
0
0
اپنے 'خدا' سے آج ہم کیا مانگ بیٹھے ہیں
تھوڑی سی دھرتی تھوڑا آسمان مانگ بیٹھے ہیں

پگھِل جائے شاید وہ پتھّر اب گلے لگانے سے
ہم اشکِ رواں پہ ا سکا گِریبان مانگ بیٹھے ہیں

بکھری پڑی ہےگھر میں غموں کی گٹھڑی میری
آج واپس وہ اپنا کچھ سامان مانگ بیٹھے ہیں

ویران ہیں شب و روز دشت میں تنکوں کی طرح
نادان ہیں جو مجھ سے میرا آشیان مانگ بیٹھے ہیں

لاتعلّق ہوئےمگر بے وفا نہ ہوئے جن لوگوں سے
وہی آج مجھ سے میرا ایمان مانگ بیٹھے ہیں

بہتے آنسوتھرکتے لبوں نے میرا 'درد' بانٹنا چاہا
یوں لگا وہ مجھ سےمیرا جہان مانگ بیٹھے ہیں

'ناخدا'کسی پہ ستمّوں کا شمار کبھی کیا کرتے نہیں
دل پہ لگی کسی چوٹ کا وہ نشان مانگ بیٹھے ہیں

سچ بولو گےسِرعام محفلوں میں تو یہی ہو گا ''شاہ جی''
آج لو گ تجھ سے تیری زبان مانگ بیٹھے ہیں

Viewing all articles
Browse latest Browse all 6004

Trending Articles