اب جو بھولنا ہے تو اس طرح سے بھولنا
تیرے ہونٹوں پہ کبھی بھی میرا نام نا آئے
سنگدل،ہرجائی،بےوفا مجھ کو ہی کہہ لینا
میری خواہش ہے تجھ پہ کوئی الزام نا آئے
لگائے رکھنا پہرہ سوچوں اور خوابوں پر
تجھے بھولے سے خیال میرا ہر شام نا آئے
کبھی سنو جو تم کہ مشکل ہے جینا میرا
مزاج پُرسی کا تیرا مجھےکوئی پیغام نا آئے
راہ میں دیکھو جو کبھی تو آنکھیں پھیر لینا
میرا سایہ بھی کبھی تیرے در و بام نا آئے
مٹا دیا تو نے میرے نقوش کو دل سے اپنے
میرے لفظ ۔غزل۔شاعری بھی کچھ کام نا آئے
گلہ یہ نہیں کہ تو نے بھلا دیا ہے مجھ کو
شرط ہے کہ یہ حادثہ اب منظرِعام نا آئے
میں نا بھولوں تجھے بس یہی دعا کرنا''شاہ جی''
میری زندگی میں کبھی بھی یہ مقام نا آئے
تیرے ہونٹوں پہ کبھی بھی میرا نام نا آئے
سنگدل،ہرجائی،بےوفا مجھ کو ہی کہہ لینا
میری خواہش ہے تجھ پہ کوئی الزام نا آئے
لگائے رکھنا پہرہ سوچوں اور خوابوں پر
تجھے بھولے سے خیال میرا ہر شام نا آئے
کبھی سنو جو تم کہ مشکل ہے جینا میرا
مزاج پُرسی کا تیرا مجھےکوئی پیغام نا آئے
راہ میں دیکھو جو کبھی تو آنکھیں پھیر لینا
میرا سایہ بھی کبھی تیرے در و بام نا آئے
مٹا دیا تو نے میرے نقوش کو دل سے اپنے
میرے لفظ ۔غزل۔شاعری بھی کچھ کام نا آئے
گلہ یہ نہیں کہ تو نے بھلا دیا ہے مجھ کو
شرط ہے کہ یہ حادثہ اب منظرِعام نا آئے
میں نا بھولوں تجھے بس یہی دعا کرنا''شاہ جی''
میری زندگی میں کبھی بھی یہ مقام نا آئے